English   /   Kannada   /   Nawayathi

تریپورہ : فرضی سرٹیفکٹ حاصل کرنے کی کوشش :  تین افراد گرفتار 

share with us

اگرتلا:یکم فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) تریپورہ کے اگرتلا میں پولیس نے 1971 کی فرضی ووٹر لسٹ کی مدد سے ریاست کے مقامی رہائشی ہونے سے متعلق سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں نے بتایا کہ ان کے پاس 1971 کا کوئی ہندوستانی سرٹیفکیٹ نہیں تھا اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کے تحت ڈیٹینشن سینٹر سے بچنے کے لئے انہوں نے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

ایڈیشنل سب ڈویژنل مجسٹریٹ صدر وِنے بھوشن داس نے کہا کہ سلطان میاں (45) اور اس کی بیوی طاہرہ بیگم نے پی آر ٹی سی کی درخواست کے لئے 1971 کی ووٹرلسٹ کو منسلک کیا تھا جس میں وہ بطور ووٹر شامل تھے۔ لیکن جانچ میں پایا گیا کہ وہ ووٹرلسٹ فرضی تھی اور بنیادی دستاویزوں سے میل نہیں کھاتی تھی۔

خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ایس ڈی ایم کے دفتر میں ہوئی پوچھ گچھ میں سلطان نے دعوی کیا کہ اس نے ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کرانے کے لئے جیتو میاں نامی اپنے پڑوسی کو 3000 روپے دیئے تھے۔ حکام نے اس کے فوراً بعد جیتو میاں کو بھی طلب کیا اور اس نے اس کا اعتراف کیا۔ جیتو نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ اس نے شہر کے امتالی علاقے میں رہنے والے گوتم سے یہ کام کروایا تھا۔

وِنے بھوشن داس نے میڈیا کو بتایا، ’’ہم نے گوتم کو حراست میں لے لیا ہے اور یہ سامنے آیا ہے کہ سمترا نامی کلرک دستاویزوں کی ہیر پھیر میں شامل ہے۔ حالانکہ، سمترا کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا، جبکہ سلطان، جیتو اور گوتم کو پولیس کو سونپ دیا گیا ہے۔‘‘

قومی آواز بیورو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا