English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کے سب سے ’ناکارہ‘ وزیر داخلہ ہیں امت شاہ... سنجے سنگھ

share with us

نئی دہلی :  30/ جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) جامعہ طالب علم شاداب پر گوپال نامی شرپسند کے ذریعہ گولی چلائے جانے کے بعد عآپ کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف بڑا حملہ کیا ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’دہلی الیکشن جیتنے کے لیے ان کے پاس نہ کوئی لیڈر ہے اور نہ کوئی ایشو، اس لیے امت شاہ دہلی کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں تاکہ دہلی کا الیکشن ٹالا جا سکے۔ امت سنگھ ملک کے سب سے ناکارہ وزیر داخلہ ہیں۔‘‘ دراصل ملزم گوپال نے جب شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے طلبا میں سے ایک شاداب پر گولی چلائی تو کئی پولس اہلکار وہاں پر موجود تھے اور کچھ ہاتھ باندھے یہ سب تماشہ دیکھ رہے تھے۔ اسی کے پیش نظر سنجے سنگھ نے امت شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ انھوں نے دہلی پولس کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔

قومی آوازبیورو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا