English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناتھو رام گوڈسے اور نریندر مودی ایک ہی نظریہ میں رکھتے ہیں یقین: راہل گاندھی

share with us

کلپیٹا : 30/ جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) کیرالہ کے کلپیٹا میں راہل گاندھی نے پی ایم نریندر مودی کے تعلق سے بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ناتھو رام گوڈسے اور نریندر مودی ایک ہی نظریہ میں یقین کرتے ہیں۔ ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ نریندر مودی میں یہ ہمت نہیں ہے کہ وہ کہہ سکیں کہ وہ گوڈسے میں یقین نہیں کرتے ہیں۔‘‘ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’ہندوستانیوں کو یہ ثابت کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ ہندوستانی ہیں۔ یہ طے کرنے والے نریندر مودی کون ہوتے ہیں کہ میں ہندوستانی ہوں؟ کس نے انھیں یہ طے کرنے کا لائسنس دیا ہے کہ کون ہندوستانی ہے اور کون نہیں؟ میں جانتا ہوں کہ میں ایک ہندوستانی ہوں اور مجھے یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا