English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی میٹرو الرٹ: تین میٹرو اسٹیشن بند

share with us

 

نئی دہلی:  30/ جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) نئی دہلی میٹرو سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ضروری خبر ہے۔ ڈی ایم آر سی نے تین میٹرو اسٹیشن پر انٹری اور ایگزٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میٹرو کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق جامع مسجد ، آئی ٹ او اور دہلی گیٹ میٹرو سٹیشن بند رہیں گے۔ ایسے میں ان اسٹیشنوں پر نہ تو اتر سکیں گے اور نہ ہی انٹری لے سکیں گے۔ سی اے اے کے خلاف ہونے والے احتجاج کے سبب احتیاط برتتے ہوئے دہلی میٹرو نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

 

واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب شہریت ترمیمی مارچ کے خلاف احتجاجی مارچ پر ایک شخص نے فائرنگ کردی ہے۔ پولیس نے اس شخص کی شناخت کرلی ہے ۔ اس شخص کا نام گوپال بتایاجارہے۔پولیس کا کہناہے کہ حملہ آور نے چیخ چیخ کر کہا ، " جے شری رام کہتے ہوئے کہا کون آزادی چاہتا ہے؟ ، آؤ میں تمہیں گولی مار دوں گا اور پھر مظاہرین پر فائرنگ کردی ،اس واقعہ کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے برہمی کا اظہار کیا۔

 

 نیوز18 سے بات چیت کرتے ہوئے طلبا نے اس واقعہ کے لیے پولیس کو ذمہ دار ٹہرایاہے۔ طلبا کا کہناہے کہ بی جے پی کے لیڈر انوراگ ٹھاکر نے 2دن پہلے ایک انتخابی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے ’’ دیش کے غداروں کو گولی مارنے کا نعرہ لگایاتھا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کا کہناہے کہ بی جے پی کے لیڈر وں کی جانب سے بعض لوگوں کو گولی مارنے کے لیے اکسایا جارہاہے۔

طلبا نے کہا کہ ہندوستان میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ احتجاجیوں پر گولی چلائی گئی ہے۔ احتجاجی طلبا کا کہناہے کہ بی جے پی کے لیڈر جامعہ ملیہ کے طلبا کو ملک کا دشمن سمجھ رہے ۔ طلبا نے ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے احتجاجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خود اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔احتجاجی طلبا نے اس واقعہ کی اعلیٰ سطحیٰ جانچ کروانے کا مطالبہ کیاہے۔
 

نیوز18

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا