English   /   Kannada   /   Nawayathi

جو ہندوتوا کے خاکہ میں رہے گا وہی اس ملک میں بچے گا : یوگی کے وزیر کا متنازعہ بیان

share with us

علی گڑھ : 30/ جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) اقتدار کے غرور میں جی رہے یوگی آدتیہ ناتھ کے ریاستی وزیر رگھو راج سنگھ نے علی گڑھ میں ایک انتہائی متنازعہ بیان دیا ہے۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ’’غدارِ وطن افراد کتّے کی موت مارے جائیں گے۔ جو بھی ہماری قیادت کو زندہ دفنانے کی بات کرے گا، ہم اس کو گھر سمیت زندہ دفنا دیں گے۔ پولس فورس کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کو فوراً انکاؤنٹر میں مار دیا جائے۔ ان لوگوں نے بہت غنڈہ گردی کر لی ہے۔‘‘

رگھو راج سنگھ نے اپنے اس متنازعہ بیان کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’بھائیو، وقت آ گیا ہے کہ ملک میں جو ہندوتوا کے خاکہ میں رہے گا وہی اس ملک میں بچے گا۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو وہ ہندوستان میں رہ نہیں پائے گا، ہم اس کو رہنے نہیں دیں گے۔ ہم نے طے کیا ہے کہ گولی کا جواب گولہ سے دیں گے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’مجھے دہشت گردوں نے دھمکی دی تھی۔ میں نے ان سے کہا کہ ہندوستان میں آؤ اور آمنے سامنے کی لڑائی لڑو۔‘‘

یو پی کے ریاستی وزیر نے شرجیل امام کی گرفتاری کا تذکرہ بھی اپنی تقریر کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایسے لوگوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔ ہندوستان کا کھاؤ گے اور ہندوستان کی مخالفت کرو گے، ہمارے ٹیکس سے آپ زندہ رہو گے، ہندوستان کو آپ گالی دو گے، یہ ہم نہیں چلنے دیں گے۔‘‘

رگھو راج سنگھ کا یہ پہلا متنازعہ بیان نہیں ہے۔ انھوں نے اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’مودی، یوگی کے خلاف نعرے لگانے والوں کو زندہ دفنا دوں گا۔ ملک میں مودی اور ریاست میں یوگی بیٹھا ہے۔ سوچ لو، بچو گے نہیں۔ پوٹا میں جاؤ گے، ضمانت نہیں ہوگی۔ مستقبل کے ساتھ کھلواڑ مت کرو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا