English   /   Kannada   /   Nawayathi

:پاپولر فرنٹ کے عہدیداران کے نام ای ڈی کا نوٹس : بی جے پی حکومت کے سیاسی انتقام کا ایک اور مظاہرہ

share with us

 

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی مرکزی سکریٹریٹ کے ذریعہ جاری کردہ بیان

نئی دہلی : 28/جنوری 2020(فکروخبر/پریس رلیز) ہمارا ماننا ہے کہ آج (28/جنوری 2020) کو نئی دہلی میں انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے عہدیداران کے نام جاری کردہ نوٹس آر ایس ایس کی ماتحت بی جے پی حکومت کے اشارے پر غلط نیت سے اٹھایا گیا ایک نیا قدم ہے۔ نوٹس میں ای ڈی کی تفتیش کے تحت ثبوت پیش کرنے کے لئے تنظیم کے عہدیداران کو حاضر ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ یہ ہماری تنظیم کو دبانے کی جاری کوششوں کا ایک نیا سلسلہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہندوستان کے تمام حساس اور ایماندار شہری اور جماعتیں اسے محض ایک سیاسی انتقام کی نظر سے دیکھیں گی، کیونکہ ہم آر ایس ایس اور بی جے پی کے ناپاک منصوبوں کے خلاف مضبوط موقف رکھتے ہیں اور اس کے خلاف لڑائی لڑتے ہیں۔
جب حکومت کو عوام مخالف قانون سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک گیر مظاہروں کی مضبوطی کا احساس ہونے لگا جو کہ دن بہ دن تیز تر ہوتے جا رہے ہیں اور جو پورے ملک کی آواز بن گئے ہیں، تو انہوں نے مظاہروں کو تباہ یا کم از کم کمزور کرنے کے لئے ہر طرح کا گندا کھیل کھیلنا شروع کر دیا۔ آر ایس ایس کی ماتحت مرکزی و ریاستی حکومتیں پاپولر فرنٹ کو بلی کا بکرا بناکر موجودہ عوامی بغاوت سے لوگوں کی توجہ بھٹکانے کی کوشش کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے ہندوتوا ایجنڈہ مشکل میں پڑ گیا ہے۔ بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں تشدد پیدا کیا گیا، بے قصور مسلمانوں اور خاص طور سے ہمارے ممبران و حامیان کو نشانہ بنایا گیا، اس کے لئے میڈیا ٹرائل چلایا گیا اور پاپولر فرنٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر غلط باتیں پھیلائی گئیں۔ مبینہ مالی بے ضابطگی کے نام پر ای ڈی کے نوٹس کو لے کر حکام کا جو طریقہ اور رویہ ہے اس سے بی جے پی حکومت کے اصل ایجنڈے کا پتہ چلتا ہے۔
پاپولر فرنٹ کی تمام مشکل حالات اور ہندوتوا فسطائی طاقتوں کے ذریعہ پیدا کی گئی رکاوٹوں سے لڑنے کی روایت رہی ہے۔ ہم اس قسم کی دھمکیوں پر تمام میسر جمہوری و قانونی وسائل اور طریقوں سے جیت حاصل کرتے آئے ہیں اور اس بار بھی ہم وہی طریقہ اپنائیں گے۔ ہمیں آئینِ ہند، ہندوستانی عوام، ملک کے سیکولر و جمہوری نظریے اور بالآخر حق کی جیت اور باطل کی شکست پر کامل یقین ہے۔

ایم محمد علی جناح
قومی جنرل سکریٹری

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا