English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے ڈی یو نے کی پرشانت کشور اور پون ورما کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا

share with us

پٹنہ۔29/ جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)  پارٹی میں بغاوت کی آواز بلند کرنے والے پارٹی کے نائب صدر پرشانت کشور  اور پون ورما  کو جے ڈی یو نے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ پرشانت کشور اور پون ورما پر جے ڈی یو نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کو پارٹی کی سبھی ذمہ داریوں سے آزاد کر دیا گیا ہے۔

دراصل، جے ڈی یو کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پون ورما اور نائب صدر پرشانت کشور کے حالیہ اقدامات کو لے کر سختی دکھائی تھی۔ پون ورما نے جہاں دہلی الیکشن میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کو لے کر سوال اٹھائے تھے، وہیں انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے معاملوں پر مسلسل ٹویٹ کر کے چرچا میں آ گئے تھے۔ نتیش کمار نے منگل کو پٹنہ میں ہوئی پارٹی کی میٹنگ میں پرشانت کشور کے ٹویٹ کو لے کر سوال اٹھائے تھے۔

نتیش کمار کے حملے کے بعد پرشانت کشور نے بھی تلخ لہجہ میں اپنا ردعمل ظاہر کیا تھا۔ نتیش کمار نے اپنے بیان میں کہا تھا ’ امت شاہ نے مجھے کہا تھا پرشانت کشور کو جے ڈی یو میں شامل کرنے کے لئے، تب میں نے انہیں پارٹی میں شامل کرایا۔ پی کے سے پوچھ لیجئے رہنا ہے یا نہیں؟ اگر رہنا ہے تو پارٹی خطوط پر رہنا ہو گا، نہیں تو جہاں جانا ہے جائیں۔ ہم کسی کو پکڑ کر نہیں رکھتے ہیں‘۔

نیوز 18

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا