English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر کے ناسک میں بھیانک سڑک حادثہ، 20 افراد کی موت، 30 زخمی

share with us

ناسک۔ 29/ جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)  مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے مالیگاوں۔دیولا روڈ پر میسی گاوں کے نزدیک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کی بس اور آٹو رکشہ کے ٹکرا جانے سے 20لوگوں کی موت اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس دھلے سے کلون جارہی تھی کہ اسی دوران سامنے سے آرہے آٹو رکشہ سے مالیگاوں۔دیولا روڈ پر میسی گاوں میں دونوں کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ حادثہ کے بعد دونوں گاڑیاں نزدیکی کنویں میں گر گئیں جس سے 9لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ 30 سے زیادہ زخمیوں کو دیولا دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثہ پر پہنچی پولیس اور مقامی لوگوں نے راحت اور بچاو کا کام شروع کر دیا۔ بچاو مہم کے دوران 11لاشیں کنویں سے نکالی گئی ہیں۔ ضلع اسپتال کی پانچ ایمبولنس کو سرجنوں کے ساتھ جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ایم ایس آر ٹی سی بس اور آٹو رکشہ میں مسافروں کے بارے میں تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بچاو ٹیموں نے کنویں سے بس اور آٹو رکشہ کو نکال لیا ہے۔

نیوز18

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا