English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے مظاہرہ: میوات کے دو مقامات پر غیر معینہ دھرنوں کی تیاری

share with us

میوات :28/ جنوری 2020(فکروخبر /ذرائع) حکمراں جماعت بی جے پی کے ذریعے لائے گیے شہریت ترمیمی قانون کے بعد ملک جس دور سے گزر رہا ہے وہ نہ صرف ہر صاحب فکر و نظر کے لیے ایک لمحۂ فکریہ بن چکا ہے، بلکہ عالمی منظر نامہ پر بڑی تعداد ایسے لوگوں کی سامنے آ چکی ہے جو اس قانون کے منفی مضمرات کے تیئں اپنی تشویش کا اظہار مسلسل کر رہے ہیں، اسی تناظر میں ملک کے طول عرض میں اپنی بات حکومت کے ایوانوں تک پہنچانے کے لیے بڑے پیمانے پر عوامی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں قومی دارالحکومت دہلی سے ملحقہ علاقہ میوات میں بالترتیب دو جگہ پر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنوں کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے، جہاں آئندہ ایک دو روز میں دھرنوں کا آغاز ہو جائے گا، واضح رہے کہ کہ جغرافیائی اعتبار سے میوات کا علاقہ ریاست راجستھان اور ہریانہ میں زیادہ تر کثیر الاباد ہے، اسی بات کے پیش نظر راجستھان میوات میں جہاں امروکا چوک جائے دھرنے کے لئے منتخب کیا گیا، وہیں ہریانہ میوات کا بڑکلی چوک پر واقع شاہین پلازہ مقام کو غیر معینہ مدت دھرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے، اس سلسلے میں آج بڑکلی چوک پر میوات کے عمائدین کی ایک اہم میٹینگ منعقد ہوئی جس میں کچھ اہم فیصلے لیے گیے۔

بڑکلی چوک پر واقع شاہین پلازہ پر 30 جنوری کو آزادئ ہند کے عظیم لیڈر و معمار وطن، مہاتما گاندھی کی برسی پر ہریانہ میوات میں غیر معینہ مدت تک دھرنا میوات وکاس سبھا کے زیر اہتمام شروع کیا جائے گا، جبکہ دوسری جانب راجستھان میوات امروکا چوک پر 29 جنوری کو مقامی ذمہ داروں کی طرف سے دھرنا شروع ہوگا جس کی نگرانی چودہری اکبر جودھپور، مولانا راشد مہتمم الجامعۃ الاسلامیہ دارالعلوم محمدیہ میل کھیڑلا و دیگر معزز لوگ کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا