English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے این یو معاملہ پر دہلی ہائی کورٹ نے فیس بک اور وہاٹس ایپ کو نوٹس جاری کیا

share with us

:12جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)دہلی ہائی کورٹ نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں 5 جنوری کو ہوئے تشدد معاملے میں فیس بک، گوگل اور وہاٹس ایپ کو نوٹس جاری کیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے جے این یو تشدد معاملے میں داخل کیے گئے ثبوتوں کو محفوظ رکھنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران فیس بک، گوگل اور وہاٹس ایپ کو نوٹس جاری کیا ہے۔
سماعت کے دوران دہلی پولیس نے کہا کہ 'جے این انتظامیہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ دیگر جانکاری دینے کے لیے خط لکھا گیا ہے لیکن جے این یو انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔'

واضح رہے کہ جے این یو کے تین پروفیسرز کا دعوی ہے کہ 'ثبوتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی بنیاد پر انہوں نے ایک درخواست داخل کی ہے۔'

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے دوران کے سی سی ٹی وی فوٹیج، تشدد سے متعلق جانکاری اور ثبوتوں کو محفوظ کرنے کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان وہاٹس ایپ گروپ کی اطلاعات کو محفوظ کیا جائے جن کے ذریعے حملہ کرنے کی سازش کو انجام دیا گیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں شک ہے کہ انتظامیہ ثبوتوں کو مٹانے میں مدد کررہی ہے۔

واضح رہے کہ جے این یو میں 5 جنوری کے تشدد معاملے میں کچھ نقاب پوش لوگوں کی تصدیق کی جارہی ہے لیکن پولیس نے فی الحال اس معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا