English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی رہنما میناکشی لیکھی نے دی شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین کو دی دھمکی

share with us

دہلی کے شاہین باغ میں ’شہریت ترمیمی قانون‘ اور ’این آر سی‘ کے خلاف لوگوں کا پرامن احتجاج تقریبا ایک ماہ سے جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت اس قانون کو واپس نہیں لے لیتی۔ دریں اثنا، بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے شاہین باغ میں احتجاج کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں، اسی میں ان کی عافت ہے۔

میناکشی لیکھی نے کہا ہے کہ شاہین باغ میں دیرینہ احتجاج کی کے باعث وہاں سے آنے جانے والے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لہذا تمام مظاہرین کو اب اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جانا چاہئے۔ میناکشی نے خبردار کیا کہ اگر مظاہرین کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔

واضح رہے کہ سخت سردی کے باوجود لوگ، بالخصوص خواتین شاہین باغ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دن رات مظاہرہ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، خواتین کے مظاہرے کی بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ہو رہی ہے۔ ہزاروں افراد نے 31 دسمبر کی رات قومی ترانہ گاتے ہوئے نئے سال کا خیرمقدم کیا تھا۔

سنیچر کے روز دھرنے پر بیٹھی خواتین کی حمایت میں مشہور مصنفہ اروندھتی رائے شاہین باغ پہنچی تھیں اور وہاں موجود خواتین اور دیگر مظاہرین سے انہوں نے کہا کہ پورا ملک آپ کے ساتھ ہے، آپ اپنی لڑائی جاری رکھیں۔ اروندھتینے کہا کہ پوری دنیا میں شاہین باغ کے مظاہرے کے چرچے ہو رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا