English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی خاتون کے قتل کے الزام کی بھری مسجد میں حلفیہ تردید

share with us

کوالا لمپور:21دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق نے نمازیوں سے بھری مسجد میں قسم کھا کر خود پر لگنے والے منگولین خاتون  کے قتل کے الزام کی تردید کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق صدر نجیب رزاق نے نماز جمعہ کے بعد ایک ہزار سے زائد نمازیوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کرپشن اور ایک منگولین خاتون کے قتل کے الزام میں مقدمات کا سامنے کرنے والے سابق صدر کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔

سابق صدر نے مسجد میں خطاب کے دوران فضا میں مکا لہراتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا اور اس مقدس جگہ پر قسم کھا کر کہتا ہوں کہ خاتون کے قتل کا حکم میں نے نہیں دیا تھا۔ یہ مجھ پر مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ منگولین خاتون الٹانتویا شاریبو کو 2006 میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا اور بعد ازاں لاش فوجی گریڈ پلاسٹک دھماکے میں جل گئی تھی۔ خاتون 2002 میں فرانسیسی آبدوز خریدنے کے دوران مبینہ رشوت خوری کی گواہ تھیں، وہ اس وقت ٹرانسلیٹر کی خدمات انجام دے رہی تھیں۔

واضح رہے کہ منگولین خاتون کے قتل کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو پھانسی کی سزا دی جاچکی ہے جن میں سے ایک اہلکار نے رواں ہفتے نجیب رزاق پر قتل کا حکم دینے کا الزام عائد کر دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا