:اور ہر طرح کے
لوک سبھا انتخابات : اترکنڑا میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے ... کرناٹک : اتراکنڑا ، شیموگہ ، اڈپی ، چکمگلور میں گر ... افغان جنگ کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر آسٹریلوی ... اجمیر کی ایک اور تاریخی مسجد نشانہ پر ... ممبئی ہورڈنگ حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہو گئی، 74 افر ... غزہ کے متعلق امریکا کے اس بیان کو مضحکہ خیز کیوں ک ... گوتم نولکھا کو آخر کار ملی ضمانت ... مدھیہ پردیش حکومت ظلم کرنے کے لیے اتنا بے قرار کی ...

:19دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی سینٹ نے، شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے حامی ممالک روس اور ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد اور اداروں کے لئے، اضافی پابندیوں پر مبنی قانونی بِل منظور کر لیا ہے۔
بِل میں شام کی جھڑپوں سے متعلقہ افراد اور اداروں کے لئے اضافی پابندیوں اور مالی کٹوتیوں کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
بِل میں امریکہ کی وزارت خزانہ نے منی لانڈرنگ کاروائیوں میں شام کے مرکزی بینک کے کردار کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں شبہات سامنے آنے کی صورت میں مقامی مالیاتی اداروں کی بینک کے ساتھ خرید و فروخت کے معاملات سے متعلق زیادہ تفصیلی معلومات طلب کی جا سکتی ہیں۔
بِل کی رُو سے شامی انتظامیہ یا پھر شام، روس اور ایران کے نام پر کام کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے والے یا ان کے ساتھ بھاری مقدار میں مالی لین دین کرنے والے غیر ملکی افراد یا اداروں پر پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔
علاوہ ازیں ان افراد یا اداروں کے امریکہ میں داخلے کی ممانعت اور ان کے منقول و غیر منقول اثاثوں کی منتقلی پر پابندی بھی بِل میں شامل ہے۔
بِل میں کہا گیا ہے کہ انسانی امداد یا جمہوری اداروں کے ساتھ تعاون کرنے والی سول سوسائٹیوں کو ان پابندیوں سے معاف رکھا جائے گا اور امریکہ کے صدر، پابندیوں کو ملکی مفادات کے منافی سمجھنے کی صورت میں، انہیں جزواً یا کلیاً ملتوی کر سکیں گے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |