English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام: 12 ہزار شہری ہجرت کر کے ترکی کی سرحد سے قریبی علاقوں میں پہنچ گئے

share with us

:19دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)شام میں اسد فورسز اور روس کی طرف سے ادلب ٹینشن فری زون میں رہائشی جگہوں پر حملوں کے نتیجے میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار شہری ہجرت کر کے ترکی کی سرحد سے قریبی علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

ادلب ٹینشن فری زون میں بے دخل کئے گئے شہریوں کے بارے میں ڈیٹا کوآرڈینیشن  دفتر کے ڈائریکٹر محمد حلّاج نے کہا ہے کہ اسد انتظامیہ اور اس کے حامیوں کے ادلب پر حملوں میں اضافوں کی وجہ سے ہجرت  کے اعداد و شمار میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ ہجرت  ادلب کے جنوبی علاقوں اور تحصیل مرات النعمان  کے دیہی علاقوں سے کی گئی ہے اور گھر سے بے گھر ہونے والے کنبوں کو فوری طور پر سر چھپانے  کے لئے خیموں، کمبلوں اور بستروں جیسی بنیادی اشیاء کی  فوری ضرورت ہے۔

محمد حلّاج نے کہا ہے کہ ادلب ٹینشن فری زون میں شدت پکڑتے حملوں کی وجہ سے ماہِ نومبر سے لے کر اب تک 20 ہزار کنبوں پر مشتمل تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار شہری گھر سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا