English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین میں منتقل ہونے والے یہودیوں کی تعداد میں 20 فی صد اضافہ

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :18دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)سنہ 2019ء کے دوران دنیا کے دوسرے ملکوں سے نام نہاد اسرائیلی ریاست میں آنے اور آباد ہونے والے یہودیوں کی تعداد میں 2018ء کی نسبت 20 فی صد اضافہ ہواہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی مرکز برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019ء کے دوران اکتوبر تک 27 ہزار یہودی اسرائیل منتقل ہوئے۔

سنہ 1948ء کے بعد بیرون ملک سے اسرائیل آنے والے یہودیوں کی تعداد 33 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 43 اعشاریہ سات فی صد یہودی سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد سنہ 1990ء سے اب تک اسرائیل  منتقل ہوئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا