English   /   Kannada   /   Nawayathi

اچھا ہوتا اگر عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے، ترک صدر

share with us

 انقرہ:18دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے۔

 

جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے  کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے سمٹ میں شرکت نہ کرنے کی اپنی وجوہات ہیں، عمران خان کا فیصلہ ان کی مرضی ہے اور ہم انہیں شرکت کے لیے مجبور نہیں کرسکتے۔

ترک صدر طیب اردوان نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مستقبل میں پاک ترک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری آرہی ہے جب کہ باہمی تجارت کا حجم اور اسٹریٹجک شراکت داری کے لحاظ سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔

ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک امور پر بات کے لیے فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا جب کہ عمران خان اہم وجہ کے سبب کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا