English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی بچوں کے جسموں سے خون کی بجائے پیٹرول بہتا تو دنیا ایک پَل کی تاخیر نہ کرتی: ایردوان

share with us

17دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مہاجرین کے مسئلے پر چند ممالک کی کوششوں سے قابو نہیں پایا جا سکے گا۔

صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں منعقدہ پہلے گلوبل رفیوجی فورم سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے لاکھوں مہاجرین کے لئے اپنے دروازے کھولے ہیں۔  ایسے وقت میں کہ جب ترکی سے کئی گنا زیادہ امکانات کے مالک ممالک نے مہاجرین کے لئے کوٹہ رکھا ہم نے رنگ، نسل اور زبان کی تفریق کئے بغیر ہر ایک کو پناہ دی ہے۔ یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ مہاجرین کے مسئلے  پر، ہماری طرح ان انسانوں کی بہترین شکل میں میزبانی کرنے والے، چند ممالک کی کوششوں سے قابو نہیں پایا جا سکے گا۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ شامی بحران کے پیدا کردہ مہاجر مسئلے کا واحد حل یہ نہیں سمجھا جا سکتا کہ انہیں ترکی کی سرحدوں میں پناہ دے دی جائے۔  بلکہ اس مسئلے کا پائیدار حل صرف اور صرف عالمی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات سے ہی ممکن ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام میں ہلاک ہونے والے بچوں کے جسموں سے خون کی جگہ پیٹرول بہتا تو  دنیا ایک پَل کی تاخیر کئے بغیر مداخلت کے لئے بھاگ اٹھتی۔

میں کہتا ہوں کہ آئیے ان پیٹرول کے کنووں سے مل کر پیٹرول نکالیں اور اس کے بعد اس دہشت گردی کے علاقے میں ان رہائشی منصوبوں کا اطلاق کر کے اس وقت مہاجر بنے ہوئے ان انسانوں کو وہاں بسائیں۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس طرف کوئی دھیان نہیں دیتا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام میں پائیدار امن کے لئے مہاجرین کی واپسی بہت ضروری ہے۔ مہاجرین کو ان کے اپنے وطن میں رکھا جائے گا اور جو مہاجرین ہمارے ملک میں موجود ہیں ان کی وطن واپسی  کے فارمولے کا نفاذ ضروری ہے۔ شام میں پائیدار استحکام  اور حالات کو معمول پر لانے کے لئے مہاجرین کی واپسی اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا