English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان: شدت پسندوں اور حفاظتی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ،23 طالبان کی موت

share with us

غور :16دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے صوبہ غور میں طالبان اور حفاظتی   اہلکاروں کے درمیان  ہوئی جھڑپ میں ایک سرکاری اہلکار ہلاک ہو گیا ۔

 غور  کے گورنر  غلام ناصر  خازہ  نے پریس بیان میں بتایا کہ    حفاظتی اہلکاروں    کے  دولت یار نامی قصبے میں ایک  آپریشن کے دوران  طالبان سے جھڑپ ہوئی    جس میں 1 سرکاری اہلکار  ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ خازہ نے بتایا کہ اس کاروائی میں  23 طالبان  بھی مارے گئے ہیں۔

 دوسری جانب طالبان  نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا