English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان: حکومت مخالف مظاہروں میں اضافہ،جھڑپوں کی اطلاعات

share with us

بیروت:16دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مسلسل دوسری رات بھی حکومت مخالف مظاہرین اور حفاظتی  اہلکاروں  کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔

گزشتہ دو راتوں کے دوران ہونے والی ان جھڑپوں میں  حفاظتی دستوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس، لاٹھی چارج اور پانی کی تیز دھار کا متعدد مرتبہ استعمال کیا۔

 ان کارروائیوں میں درجنوں مظاہرین کے زخمی ہونے کی طبی ذرائع نے تصدیق کر دی ہے۔

 واضح رہے کہ  لبنان میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ 17اکتوبر سے جاری ہے اور مظاہرین ملکی اشرافیہ کے مسلسل اقتدار میں رہنے، مالی بےضابطگیوں اور سرکاری خزانے کے بےجا ذاتی استعمال کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

 وزیر اعظم سعد الحریری مستعفی ہو چکے ہیں اور ابھی تک نئی حکومت تشکیل نہیں پا سکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا