English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی: صدر ایردوان امریکہ کے دورے پر

share with us

:13نومبر2019(فکروخبر)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔

واشنگٹن پہنچنے پر اینڈریوز ائیر بیس پر واشنگٹن میں ترکی کے سفیرسردار کلچ، اقوام متحدہ میں ترکی کے  مستقل نمائندے فریدون سنر لی اولو امریکی پروٹوکول  کے جنرل منیجرجام ہینڈرسن اور دیگر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔

دورے میں صدر  ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک، وزیر دفاعحلوصی آقار، وزیر تجارت رخسار پیک جان، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے نائب چئیر مین ماہر اُنال ۔ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک، وزیر مواصلات فخر الدین  آلتن اور  صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن  بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ائیر بیس سے صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان  اپنے قیام کے ہوٹل 'وِلارڈ' پہنچے جہاں ترک شہریوں اور دیگر افراد کے ایک پُر ہجوم گروپ نے ان کا استقبال کیا۔

صدر ایردوان نے ہوٹل کے سامنے ان کے منتظر گروپ  کے ساتھ ہاتھ ملایا ۔

وِلارڈ ہوٹل میں سب سے پہلے انہوں نے امریکہ چیمبر آف کامرس ، خارجہ اقتصادی کمیٹی اور ترکی۔امریکہ ٹریڈ کونسل  کی طرف سے منعقدہ راونڈ ٹیبل اجلاس میں شرکت کی۔

بند کمرے کے اس اجلاس میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک، وزیر دفاع حلوصی آقار، وزیر تجارت رخسار پیک جان، وزیر مواصلات فخر الدین آلتن اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیپسی کو، گوگل، یو پی ایس، ہلٹن، کوکا کولا کمپنی، گی ای، سِٹی، اُوبیر، ٹرکش ائیر لائنز، لیماک، تاو ائیر پورٹ ہولڈنگ، بوروسان اور کالے گروپ جیسی کمپنیوں  اور ترکی وارلک فنڈ، خارجہ اقتصادی تعلقات کمیٹی، ناسداک اور امریکہ چیمبر آف کامرس جیسے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا