English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب سیاسی اتحاد نے اسرائیلی حکومت میں شامل ہونے سےانکار کر دیا

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :26اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی ریاست کے حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے عرب کمیونٹی کے نمائندہ اتحاد نے 'یلو وائٹ' اتحاد کے ساتھ مل کر حکومت میں شامل ہونے کی  پیش کش مسترد کردی ہے۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ اپوزیشن میں رہنا زیادہ بہتر سمجھتا ہے۔ خیال ہے کہ 17 ستمبر کو اسرائیلی کنیسٹ کے ہونے والے انتخابات میں عرب اتحاد نے 13 نشستوں پرکامیابی حاصل کی تھی۔

عرب رکن کنیسٹ اسامہ السعدی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیل میں جس طرح کی حکومتیں بنتی ہیں وہ ماضی کے کئی سال سے جاری پالیسی کو تبدیل نہیں کرسکتیں۔ اس لیے وہ ایسی کسی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں پالیسی کی تبدیلی کا کوئی اشارہ نہ دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یلو وائٹ اتحاد اور نیتن یاھو کی پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت میں شامل ہونے کا کوئی پروگرام نہیں۔

خیال رہے کہ 17 ستمبر 2019ء کو اسرائیل میں کنیسٹ کے دوسری بار ہونے والے انتخابات میں نیتن یاھو اور بینی گینٹز کی جماعتیں قریب قریب نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ نے کنیسٹ کے انتخابات میں 32 اور جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹزکے یلو وائٹ پارٹی نے 33 نستیں حاصل کی تھیں۔

بنجمن نیتن یاھوکو صدر ریولین نے حکومت کی تشکیل کی دعوت دی تھی تاہم وہ مخلوط حکومت بنانے میں ناکام رہے ہیں جس کے بعد اب بینی گانٹز کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا