English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر کا فٹبال ورلڈ کپ 2022 تک انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا اعلان

share with us

دوحہ :23اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)قطر نے بین الااقوامی ہوائی اڈے کی بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کردیا ،سنہ 2022میں ورلڈ کپ کی میزبانی کےلیے تیار خلیجی ریاست ( قطر) کو سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کا استقبال کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا کام آئندہ سال شروع کیا جائے گا جو اگلے دو برسوں میں مکمل ہوگا جس کے بعد قطر سالانہ بنیادوں پر ساڑے تین کروڑ سے 5 کروڑ 30 لاکھ مسافروں کا استقبال کرے گا۔

دوسرے مرحلے میں سنہ 2022 کے بعد ایئرپورٹ کی توسیع کا کام مکمل کیا جائے گا جس کے بعد قطر ایئرپورٹ 6 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کے قابل ہوجائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ گیس سے مالا مال قطر نے اپنے واحد بین الااقوامی ہوائی اڈے کی توسیع و تجدید کا فیصلہ پڑوسی ممالک کے دو سالہ بائیکاٹ کے نتیجے میں سیاحوں کی تعداد میں کمی کے باوجود کیا۔

کیریئر کے سی ای او اکبر البکر کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کی توسیع قطر ایئر ویز گروپ کی آئندہ کامیابی کا ایک اہم حصّہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطری حکام نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تجدید پر آنے والی لاگت سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

لندن کے کیپیٹل اکنامکس کے مطابق قطر کے بائیکاٹ کے بعد خلیجی ریاست کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں 20 فیصد کمی آئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے متعلق منصوبے جس کا تخمینہ کئی ارب ڈالرز ہے پڑوسی ممالک کے بائیکاٹ کے باعث متاثر نہیں ہوئے ہیں۔

قطر کو توقع ہے کہ عالمی فٹ بال کے پریمیئر ایونٹ کے دوران 15 لاکھ مہمانوں کی میزبانی کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا