English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار میں ایک اور ۱۸ سالہ لڑکا بنا ہجومی تشدد کا شکار

share with us

پٹنہ:12اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے باڑھ تھانہ علاقے میں راستہ نہ ملنے سے ناراض چار پہیہ گاڑی پر سوار بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔

اطلاع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جل گووند گاؤں کے چکپر محلے کا باشندہ گولو کمار (18) رات تقریباً 12 بجے درگا پوجا کے موقع پر حسن چک گاؤں سے پیدل اپنے گھر واپس آرہا تھا اسی دوران قومی شاہراہ نمبر 31 پر گزر رہے چار پہیہ گاڑی کے ڈرائیور نے سائڈ کے لئے ہارن بجایا ۔ سائڈ نہ ملنے سے ناراض گاڑی پر سوار چار نوجوانوں نے گولو کی جم کر پٹائی کی اور اسے نیم مردہ حالت میں سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔

موقع سے گاؤں والے زخمی گولو کو باڑھ سب ڈویژنل ہسپتال لے گئے جہاں اسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اس درمیان واقعہ سے مشتعل افراد نے لاش کے ساتھ جل گووند گاؤں کے قریب نیشنل ہائی وے 31 پر جام لگادیا۔ تقریباً تین گھنٹے تک جام رہنے پر پولیس نے لوگوں کو سمجھا کر ٹریفک کو عام کرایا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا