English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریلوے کو پرائیوٹ ہاتھوں میں دینا ملک کی غریب عوام کے ستھ دھوکہ : کھرگے

share with us

مبئی:12اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری و مہاراشٹر کے نگراں ملکا رجن کھڑگے نے کہ پلاننگ کمیشن نے ریلوے بورڈ کو خط لکھ کر ملک کی 150 ٹرینوں اور 50 ریلوے اسٹیشنوں کے پرائیویٹائزیشن کی کارروائی کرنے کا حکم دراصل وزیراعظم مودی نریندرمودی کا عوام کے ساتھ کیا گیا دھوکہ ہے اور انڈین ریلوے کو پرائیویٹ کمنپیوں کے جیب میں ڈالنے کی سازش ہے۔ وہ کانگریس کے ریاستی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کسی بھی حالت میں ریلوے کا پرائیویٹائزیشن نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریلوے سے میری بے انتہا محبت ہے اور بچپن سے ہی اس کا میراتعلق ہے۔ پلاننگ کمیشن کا فیصلہ مودی کا عوام سے کئے گئے وعدے کی خلاف ورزی ہے ۔

کھڑگے نے کہا کہ انڈین ریلوے ملک کے غریبوں کے روزگار اور روزی روٹی سے جڑی زندگی کی گاڑی ہے۔ انڈین ریلوے ملک کے گوشے گوشے کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔ انڈین ریلوے غریب عوام کی روزمرہ کی زندگی گزارنے کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ ذریعہ پرائیویٹ کمپنیوں کے جیب میں ڈال کر عوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے کی ایک منصوبہ بند کوشش ہے۔ کانگریس پارٹی اس کی سخت مذمت کرتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا