English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں کشمیر میں صرف ۲۵۰ افراد ہی حراست میں ہیں :بی جے پی رہنما رام مادھو کا دعوی

share with us

نئی دہلی :یکم اکتوبر 2019(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے جموں و کشمیر کے تعلق سے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت جموں و کشمیر میں صرف 200 سے 250 لوگ حراست میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد کئی سیاسی لیڈروں اور دیگر اہم شخصیتوں کو نظر بند کیا گیا تھا یا پھر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ تازہ خبروں کے مطابق جموں و کشمیر میں حالات اب بھی ٹھیک نہیں ہیں کیونکہ وہاں مواصلاتی اور دیگر پابندیاں ہنوز قائم ہیں۔ ان پابندیوں کی وجہ سے جموں و کشمیر کے ہر سیکٹر کو نقصان ہو رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا