English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایم پی :کئی روز سے بھوکا رہنے سے مزدور کے ۸ سالہ بچہ کی موت

share with us

بڑوانی:یکم اکتوبر 2019(فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع کے سیندھوا بلاک میں ایک ہی کنبہ کے چھ ارکان کو الٹی۔ دست کی شکایت کے بعد سول اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ علاج کے دوران ایک آٹھ سال کے معصوم بچہ کی موت ہو گئی۔ وہیں، کنبہ کے دیگر لوگوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے جن کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ معاملہ میں اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے بھوکا رہنے کی وجہ سے کنبے کے سبھی ارکان کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ پورے معاملہ میں ایس ڈی ایم نے جانچ کا حکم دیا ہے۔

واقعہ ضلع کے سیندھوا بلاک کا ہے جہاں ایک کنبہ کے چھ ارکان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جنہیں علاج کے لئے سیندھوا کے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ علاج کے دوران ارجن کی موت ہو گئی۔ سیندھوا کے رہنے والے رتن کے کنبہ کی معاشی حالت کافی خراب بتائی جا رہی ہے۔ رتن اور اس کے کنبہ کا گزر بسر روزانہ ملنے والی مزدوری سے ہی چلتا ہے۔

رتن اور اس کے کنبے کو سرکاری منصوبوں کا فائدہ نہ ملنے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رتن کا راشن کارڈ نہیں ہونے سے اسے مناسب قیمت کی دکان سے راشن بھی نہیں ملتا ہے۔ رتن کے بھائی نے بھی بتایا کہ گاؤں کے لوگوں کے ذریعہ وقت وقت پر ان کی مدد بھی کی جاتی رہی تاکہ کم سے کم اس کے کنبہ کو دو وقت کا کھانا مل سکے۔

ایس ڈی ایم نے دیا جانچ کا حکم

ڈاکٹر سنیل پٹیل کے مطابق، اہل خانہ سے ملی جانکاری سے پتہ چلا ہے کہ متاثرہ کنبہ کے لوگوں نے پچھلے کچھ دنوں سے کھانا نہیں کھایا ہے۔ وہیں، سیندھوا ایس ڈی ایم انشو جوالا نے کہا کہ بادی النظر میں ایسا لگ رہا ہے کہ متاثرہ کنبہ کی کئی دنوں سے بھوکا رہنے سے صحت خراب ہوئی ہے۔ وہیں، ایس ڈی ایم نے معاملہ کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔ جانچ رپورٹ کے بعد ہی صورت حال واضح ہو پائے گی۔ ایس ڈی ایم نے کہا کہ اگر متاثرہ کنبہ کو حکومت کے منصوبوں کا فائدہ نہیں مل رہا ہے تو اسے فائدہ پہنچایا جائے گا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا