English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی وقف بورڈ نے جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کی والدہ کو ۵ لاکھ اور بھائی کو نوکری دی

share with us

نئی دہلی:یکم اکتوبر 2019(فکروخبر/ذرائع) دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے آج پریس میٹ کے دوران جےاین یو سے چار سال قبل گمشدہ طالب علم نجیب کی ماں بلقیس بانو کا استقبال کیا اورانھیں اقتصادی مدد کےطورپر5لاکھ کا چیک دیا اوران کےایک لڑکےحسیب کوجوبی ٹیک انجینئرہے، اسے دہلی وقف بورڈ میں ملازمت کی پیشکش کی، جسے اس نے قبول کرلیا۔ اس دوران نجیب کی والدہ جےاین یوکےسابق طلبہ یونین صدراین سائیں بالا جی کے ساتھ بورڈ آفس پہنچی تھیں۔

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ نجیب جوکئی سال قبل جے این یو سے گم ہوگیا تھا اورجس کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل پایا ہم ان کی پریشانیوں کوسمجھتےہیں اوراس درد میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہم بورڈ کی طرف سے ان کا 5لاکھ روپیوں سے تعاون کرکے اوران کے دوسرے بیٹے حسیب کو ملازمت کی پیشکش کرکےان کے زخموں پرمرہم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں

نجیب کی والدہ بلقیس بانو نےدہلی وقف بورڈ کی فراخ دلی پرچیئرمین امانت اللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نےکہا کہ وہ اپنے بیٹےکےمقدمہ کی پیروی میں تقریبا 15لاکھ روپیہ خرچ کر چکی ہیں اوران کے پاس اب کچھ بھی نہیں ہے، ایسے موقع پردہلی وقف بورڈ نےنہ صرف ان کی مدد کی ہے، بلکہ ان کےبیٹےکو نوکری بھی دی ہے، جس کے لئے چیئرمین امانت اللہ خان کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا