English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریلوے سیکٹربھی بحران کا شکار! اگست میں ریلوے کی آمدنی ۱۲ ہزار کروڑ روپئے گھٹی

share with us

نئی دہلی :یکم اکتوبر 2019(فکروخبر/ذرائع)ملک کی بگڑتی معیشت کے درمیان ہندوستان میں لوگ کسی بھی سیکٹر سے اچھی خبر سننے کے لیے ترس گئے ہیں۔ خستہ حال معیشت سے پریشان مودی حکومت کے لیے ریلوے سیکٹر سے بھی بری خبر آ گئی ہے۔ اگست کے مہینہ میں ریلوے کی آمدنی 12 ہزار کروڑ روپے گھٹ گئی ہے۔ ریلوے کی رواں مالی سال میں اپریل اور اگست کے مہینے کے دوران ٹکٹ بکنگ، ڈھلائی اور دیگر مختلف مدوں سے آمدنی گزشتہ سال کی یکساں مدت کے مقابلے میں 12 ہزار کروڑ روپے کم رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 مہینے میں ریلوے اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریلوےکی آمدنی میں 11852.91 کروڑ روپے کی گروٹ درج کی گئی ہے اور اس میں ملازمین کی تنخواہ و پنشن خرچ کو جوڑا بھی نہیں گیا ہے۔ اگر انھیں جوڑ دیا جائے تو ریلوے کی آمدنی میں کمی مزید خستہ حالی کی طرف اشارہ کرے گی۔

ریلوے کی آمدنی اور اہداف سے متعلق جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس کے مطابق ریلوے نے اگست تک مسافر خدمات سے آمدنی میں 9.65 فیصد کے اضافہ کا نشانہ رکھا تھا، لیکن وہ صرف 4.56 فیصد اضافہ درج کر پائی۔ اسی طرح ڈھلائی میں 12.22 فیصد اضافہ کا ہدف تھا جو کہ محض 2.80 فیصد ہی رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال کے آخر تک ریلوے کی آمدنی 30 ہزار کروڑ روپے تک کم رہ سکتی ہے۔ وہیں ریلوے افسران نے آمدنی میں کمی کا مکمل ڈاٹا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ریلوے کے ایک ترجمان نے میڈیا سے کہا کہ اس طرح کی بات سامنے آئی ہے کہ ہماری آمدنی کم رہی ہے، اس سلسلے میں ہم غور کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم صلاحیت بڑھائیں گے، کفایت کریں گے۔ اس سمت میں کام کیا جا رہا ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا