English   /   Kannada   /   Nawayathi

بڑھتی مہنگائی کا یوگی کے وزیرر اڑایا مذاق ، کہا مہنگائی ہے تو کم کھائیں پیاز

share with us

ہردوئی:30/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)ملک میں بڑھتی مہنگائی کے تعلق سے حکومت کے وزیر چیزوں کو مزاحیہ انداز میں پیش کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ہسپتال کے معائنہ پر آئے یوگی حکومت کے وزیر اتل گرگ سے جب اس متعلق سوالات کیے گئے تو ان کا جواب تھا کہ 'ملک میں اگر کسی چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے تو ہم کو چاہیے کی ہم اس چیز کو نہ کھائیں اور اگر کھائیں تو کم کھائیں۔'

ملک میں ان دنوں مہنگائی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ پیاز کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، جو مفلس شخص روٹی کے ساتھ پیاز کھا کر اپنی زندگی گزارتا تھا اس کے لیے اب دو وقت کا نوالہ بھی مشکل ہو گیا ہے۔

ہسپتال کی وزٹ پر آئے یوگی حکومت کے وزیر اتل گرگ سے جب اس متعلق سوالات کیے گئے تو انہوں نے کہا کہ 'ملک میں اگر کسی چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے تو ہمیں چاہیے کی اس چیز کو نہ کھائیں اور اگر کھائیں تو کم کھائیں۔'

ایک طرف تو مہنگائی کی وجہ سے بھارتی عوام کی کمر ٹوٹ رہی ہے تو وہیں لوگوں کو آسانیاں پہنچانے کے بجائے ایسے موقع پر حکومت میں شامل بڑی شخصیات ایسے بیانات دیں تو وہ کہاں تک صحیح ہیں، آپ ہی فیصلہ کریں؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا