English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو ہفتہ میں بلقیس بانو کو ۵۰ لاکھ معاوضہ ،نوکری اور مکان فراہم کرے گجرات سرکار ِ سپریم کورٹ کی دوٹوک

share with us

نئی دہلی :30/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو بہت سختی سے کہا ہے کہ وہ دو ہفتہ کے اندر اندر سال 2002 گجرات فساد کی متاثرہ بلقیس بانو کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ اور گھر دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے اس سال 23 اپریل کو گجرات حکومت سے کہا تھا کہ وہ اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ بلقیس بانو کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دے اور اس کو گھر و نوکری بھی فراہم کرے۔ گجرات حکومت کی جانب سے معاوضہ کی رقم نہ ملنے کی صورت میں بلقیس بانو نے پھر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا جس پر اب سپریم کورٹ نے گجرات حکومت سے کہا ہے کہ وہ دو ہفتہ کے اندر معاوضہ اور گھر دے۔

واضح رہے سپریم ورٹ نے گجرات حکومت کے وکیل کی اس عرضی کو بھی خارج کر دیا تھا جس میں وکیل نے کہا تھا کہ معاوضہ کی رقم بہت زیادہ ہے اس کو کم کر کے دس لاکھ کر دیا جائے۔ واضح رہے گجرات حکومت کی جانب سے بلقیس بانو کو صرف پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔

گجرات فسادات ہندوستان کی تاریخ پر ایک بدنما داغ ہیں جس میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔ سال 2002 میں بلقیس بانو کی عمر محض 21 سال کی تھی جب فساد کے دوران فسادیوں نے ان کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی تھی اور ان کی تین سالہ بچی کو بھی قتل کر دیا تھا۔ گجرات فسادات گجرات حکومت کے لئے ایک مسئلہ رہے ہیں کیونکہ حکومت نے کبھی بھی اس میں کوئی اطمینان بخش رویہ اختیار نہیں کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا