English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستانی حکومت بہترین قیادت کا مظاہرہ کر کشمیریوں سے پابندیوں کو ختم کرے : امریکی اراکین کانگریس کا مطالبہ

share with us

نیویارک:29/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)بھارتی نژاد امریکی رکن پارلیمان پرمیلا جے پال سمیت 13 دیگر امریکی اراکین پارلیمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کشمیر کی موجودہ صورتحال خدشات ظاہر کیے ہیں۔
امریکی اراکین پارلیمان نے وزیراوعظم نریندر مودی سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خدشات دور کرنے اور مواصلاتی نظام پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔چودہ امریکی اراکین پارلیمان گلبرٹ آر سسنرس، جونیئر، جوڈی چو، پرمیلا جے پال، کیرولونی میلونی، گیرالٹ کونولی، الہان عمر، بابرا لی، الگرین، جو لوگگرین، اینڈی لے ون، مائک لے ون، جیمس پی مکگرن، جان شاکوسکی اور کیٹی پورٹر نے مشترکہ طور پر وزیراعظم کو مخاطب کیا ہے۔امریکی قانون سازوں کی طرف سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ملک بھر کے ہزاروں خاندانوں کی جانب سے جو جموں و کشمیر میں اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں، ہم وزیر اعظم مودی پر زور دے رہے ہیں کہ وہ مواصلات پر پابندی کو ختم کریں اور انسانی بحران پر خدشات کو دور کریں۔’رواں برس پانچ اگست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کے بعد وادی میں مسلسل بندشوں کا سامنا ہے۔امریکی قانون سازوں کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘بھارت ایک اہم امریکی شراکت دار اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ اسی طرح، وہ امید کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت بہترین قیادت کا مظاہرہ کرے گی اور ان پابندیوں کو ختم کرے گی۔ جموں و کشمیر کے عوام کو بھارت کے کسی دوسرے شہری کی طرح ان حقوق کے مستحق ہیں۔’امریکی قانون سازوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے ساتھ وہاں موبائل اور انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہے، جبکہ کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے’۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مواصلاتی نظام پر پابندی کی وجہ سے امریکہ اور دیگر مقامات سے افراد کشمیر میں موجود اپنے اہل خانہ سے بات چیت کرنے سے قاصر ہیں۔
وادی کشمیر جمعہ کے روز مسلسل 54 ویں روز بھی بازاروں اور دیگر کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ عمومی زندگی متاثر رہی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا