English   /   Kannada   /   Nawayathi

کلین چٹ ملنے کے بعد اب ڈاکٹر کفیل کو نئے الزامات کا سامنا

share with us

لکھنو:29/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)بی آرڈی میڈیکل کالج گورکھپور میں 2017ء میں ہوئے آکسیجن سانحہ میں معطل ڈاکٹر کفیل احمد خان کو محکمہ جاتی انکوائری میں کلین چٹ ملنے کے باوجود انہیں راحت نہیں مل رہی ہے۔

ڈاکٹر کفیل نے آج دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یوگی حکومت انہیں دوبارہ پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلین چٹ ملنے کے باوجود حکومت کی جانب سے نئے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ڈاکٹر کفیل نے دعوی کیا تھا کہ اترپردیش حکومت کی جانب سے کی گئی محکمہ جاتی تحقیقاتی رپورٹ میں انہیں تمام الزامات سے بری قرار دیا گیا ہے لیکن آج یوگی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ اس معاملہ میں ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

ڈاکٹر کفیل نے کل کہا تھاکہ ’میں نے باہر سے آکسیجن منگواکر بچوں کی جان بچائی تھی۔اس وقت کے بڑے افسروں اور وزیر صحت سدھارتھ سنگھ کو بچانے کے لیے مجھے بلی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ اس معاملہ میں بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے مجھے 9 مہینوں کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 10 اگست 2017 کو آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچوں کی موت کے معاملے میں ڈاکٹر کفیل کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 9 ماہ جیل میں گذارنے پڑے۔

ڈاکٹر کفیل نے واقعہ میں ہلاک 70 بچوں کے والدین سے معافی مانگنے اور ان کو معاوضہ ادا کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا