English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت کی معاشی پالیسی سبرامنیم سوامی نے کی کھل کر تنقید

share with us

نئی دہلی :29/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)ملک کی معیشت کے کمزور ہونےکو لیکر اپوزیشن کے رہنما تو کئی بار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں،مگر اب بی جے پی کے رہنما اور ماہر معاشیات سبرامنیم سوامی نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی۔

ممبئی میں منعقد ہوئے ایک اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'حکومت صحیح معاشی پالیسیز کو نہیں اپنارہی ہے جس کی وجہ ملک کی معیشت پر اس کا منفی اثر پڑ رہا ہے'۔
سوامی نے کہا کہ 'وزیراعظم مودی نے ،میک ان انڈیا، جیسا بڑا پروگرام شروع کیا مگر صحیح معاشی پالیسی کے نفاذ کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا'۔ انھوں نے کہا 'ایسا کہنے پر مجھے معاف کریں، مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ملک کی معیشت صحیح رخ پر نہیں ہے'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا