English   /   Kannada   /   Nawayathi

میں نہیں مانتی عدالت کا حکم ، نوراتری پر بجے گا ڈی جے اور اسپیکر : پرگیہ ٹھاکر

share with us

یوپی :29/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)اپنے قابل اعتراض بیانات کے باعث اکثر سرخیوں میں رہنے والی بھوپال سے رکن پالیمان پرگیہ ٹھاکر نے ایک مرتبہ پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے عدالتی حکومت کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ نوراتر کے موقع پر لاؤڈ اسپیکر اور ڈی جے دیر رات نہ بجانے کے عدالت کے حکم کو نہیں مانتیں۔ بی جے پی رہنما اور رکن پارلیمان پرگیہ ٹھاکر نے اس طرح کی باتیں بھوپال میں صحافیوں سے گفتگو کے روران کہی۔

پرگیہ ٹھاکر نے سوال کرتے ہوئے کہا ’’کیا تمام اصول صرف ہندوؤں کے لئے ہیں ہیں! ہم دیر رات ڈی جے اور لاؤڈ اسپکر نہ بجانے کے اصول کو نہیں مانتے۔‘‘ دریں اثنا جب کسی نے پرگیہ ٹھاکر کو یہ یاد دلایا کہ اس حولہ سے سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا۔ تو پرگیہ نے کہا، ’’ہمیں عدالت کا فیصلہ منظور نہیں ہے۔‘‘

واضح رہے کہ پرگیہ ٹھاکرنے پہلی مرتبہ کوئی قابل اعتراض بیان نہیں دیا ہے بلکہ وہ اکثر اس طرح کی باتیں کرتی رہتی ہیں اور وہ بالخصوص مسلمانوں کے خلاف زہرفشانی کے لئے جانی جاتی ہیں۔ کچھ روز قبل پرگیہ نے کہا تھا ، ’’بابری مسجد گرائے جانے کا ہمیں افسوس نہیں ہے بلکہ اسے منہدم کر کے تو ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔

اس سے پہلے ممبئی اے ٹی ایس کے سابق سربراہ اور دہشت گرد حملہ میں شہید ہونے والے ہیمنت کرکرے پر بھی انہوں نے متنازعہ بیان دیا تھا ۔ پرگیہ نے کہا تھا ، ’’کرکرے نے حوالات میں میرے ساتھ ظلم کیا تھا، لہذا میں نے اسے بددعا دی اور وہ مر گیا۔‘‘ بعد میں تنازعہ ہونے پر پرگیہ کو اپنے اس بیان کو واپس لینا پڑا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا