English   /   Kannada   /   Nawayathi

دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو میں مولانا سید سلمان حسینی ندوی کی علوم القرآن اور علوم الحدیث پر دو کتابوں کا اجراء 

share with us

لکھنو 28/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو میں آج تہذیب مباحث علوم القرآن اور تہذیب مباحث علوم الحدیث کے نام سے حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی مدظلہ العالی کی دو کتابوں کا اجراء مولانا ہی کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ اس موقع پر مولانا نے ان کتابوں کے تصنیف کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ علوم القرآن کے موضوع پر ایک ایسی کتاب ہونی چاہیے جس کے ذریعہ طلباء اس علوم کو آسانی کے ساتھ سمجھ سکیں، پہلے تو اس موضوع پر الفوز الکبیر پڑھائی جاتی تھی لیکن میرا خیال تھا کہ اس سے قبل بھی ایک کتاب ہو جو آسان اسلوب میں اس کے جملہ مضامین پر مشتمل ہو اور طلباء کے سامنے پوری بات وضاحت کے ساتھ سامنے آجائے۔ لہذا ان ہی باتوں کو سامنے رکھ کر یہ کتاب تہذب مباحث علوم القرآن مرتب کی گئی ہے۔ 
مولانا نے مباحث علوم الحدیث کی تصنیف کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں جب ریاض میں تعلیم حاصل کررہا تھا اس وقت میں نے مقدمہ ابن الصلاح شیخ عبدالفتاح ابوغدہ سے پڑھی اور میں ندوہ آنے کے بعد چالیس سال سے یہ کتاب پڑھا رہا ہوں، یہ کتاب علوم الحدیث کی ایک اہم کتاب ہے۔ تقریباً دو سال قبل میں نے سوچا کہ علوم الحدیث میں نئے طرز پر ایک کتاب تصنیف کی جائے۔ میں نے کوشش کی ہے کہ اہم شروح کا بھی خلاصہ درج ہو اور اس کو ذیلی عناوین اور پیرا گراف کے ذریعہ واضح کیا جائے۔ میں نے یہ کتاب جدید اسلوب کے تحت مرتب کی ہے۔ اس موقع پر اسٹیج پر مولانا عبدالسلام بھٹکلی ندوی، اور دیگر احباب موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا