English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایم سی بینک ہنگامہ پر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا رد عمل ،متاثرین کی بہتری کے لئے اقدامات پر حکومت کر رہی ہے غور

share with us

نئی دہلی :28/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج پنجاب مہاراشٹر کوآپریٹیو بینک بحران پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مسئلہ پر نظر بنائے ہوئے ہے اور متاثرین کی بہتری کےلیے کیا، کیا جاسکتا ہے اس پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملہ میں انتظار کررہی ہے اور موقع آنے پر اقدامات کئے جائیں گے جبکہ اس مسئلہ آر بی آئی دیکھ رہی ہے۔

نرملا سیتا رمن نے کہا کہ واضح تصویر سامنے آنے کے بعد ہی حکومت کی جانب سے متاثرین کو بہتر اقدامات کرنے کے ضمن میں یقین دہانی کرائی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے نجی بنکوں، این بی ایف سیز، ایم ایف آئیز اور چھوٹے مالیاتی اداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں اس بات کا اظہار کیا۔

پنجاب مہاراشٹرا کوآپریٹیو بینک متاثرین کو کل کچھ راحت دیتے ہوئے آر بی آئی نے صرف ایک ہزار روپئے نکالنے کی حد بڑھاکر 10 ہزار روپئے کی حد مقرر کی ہے جبکہ دیگر شرائط و ضوابط کو برقرار رکھا ہے۔

آر بی آئی کی جانب سے دی گئی راحت کے بعد تقریباً 60 فیصد اکاونٹ ہولڈرس اپنی ساری رقم کو بنک سے نکال سکتے ہیں۔

پی ایم سی بنک کی کارکردگی اور قبل ازیں کئے گئے کاروبار پر آر بی آئی گہری نظر بنی ہوئی ہے۔

آر بی آئی کی جانب سے کوآپریٹیو بینک پر لگائی گئی پابندیوں کے بعد کھاتہ داروں میں خوف کا ماحول ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا