English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستانی جاسوس کے الزام میں گرفتار نوجوان کی رہائی ،صرف داڑھی ٹوپی کی وجہ سے کیا گیا گرفتار

share with us

''میڈیا نے الطاف کو پاکستانی جاسوس ٹھہرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی لیکن بےقصور قرار ہونے پر میڈیا خاموش ہے۔ یہ دوہرا رویہ صحافت کے لیے سم قاتل ہے۔''

میرٹھ کے کینٹ علاقے سے فوج کی کیو آر ٹی ٹیم نے 25 ستمبر کی رات کے آخری پہر میں ایک آٹو رکشا ڈرائیور، الطاف انصاری کو گرفتار کیا تھا۔

الطاف انصاری دو دن تک پولیس حراست میں رہے اس دوران پولیس نے انہیں مبینہ طور پر زد و کوب بھی کیا۔ رہائی کے بعد الطاف بستر سے اٹھ بھی نہیں پارہے ہیں، وہ کافی بیمار ہیں۔

الطاف نے ایک میڈیا نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے مبینہ طور پر الطاف کو داڑھی اور ٹوپی کی وجہ سے گرفتار کیا تھا اس کے بعد ان کا موبائل چھین لیا گیا اور کئی طرح کے الزامات عائد کیے۔ لیکن دو دنوں بعد انہیں بے قصور بتاکر رہا کردیا گیا۔

وہیں ان کی اہلیہ ناظمہ نے بتایا کہ الطاف کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی گرفتاری کی پوری داستان سنائی اور یہ بھی بتایا کہ پاکستان یا دیگر ممالک کے نمبر ہمارے پاس نہیں تھے اور اس تعلق سے مجھے کچھ بھی پتہ نہیں ہے۔

الطاف کی گرفتاری پر ان کے پڑوس کے لوگوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار بہت افسوس ناک رہا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف کو پاکستانی جاسوس بتایا گیا، شدت پسند کہا گیا غرضیکہ میڈیا نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، انہیں قصوروار قرار دینے کے حتی المقدور کوششیں میڈیا کے ذریعہ کی گئی لیکن آج جب الطاف باعزت رہا کر دیے گئے تب کسی اخبار یا نیوز چینل نے ان کی رہائی کی خبر شائع نہیں کی۔ انہوں نے میڈیا کے اس دوہرے رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا