English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو این جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیر اعظم نے آر ایس ایس کا ہٹلر سے کیا موازنہ

share with us

نئی دہلی :28/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے وزیراعظم نے بھارت کی ہندو نظریے والی تنظیم آر ایس ایس پر جم کر نکتہ چینی کی ہے اور اسے ہٹلر اور مسولینی سے متاثر بھی بتایا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ' بھارت کی ہندو نظریات والی تنظیم آر ایس ایس آریہ سماج اور مسلمانوں کی نسل کشی پر یقین رکھتی ہے'۔

انھوں نے مزید کہا کہ'راشٹریہ سویم سیوک (آر ایس ایس) کے احمق اصل میں ہٹلر کی خاکی قمیص سے متاثر ہیں'۔

عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ' مودی نے 2019 کے انتخابات کے دوران پاکستان مخالف بیان بازی کرکے لوگوں کی حمایت حاصل کی تھی'۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کو خصوصی حیثیت عطا کرنے والی دفعہ 370 منسوخ کیے جانے کے بعد پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔

پاکستان تب سے ہی اس معاملے کو عالمی پیمانے پر اٹھانے کی کوشش کررہا ہے حالانکہ بھارت نے بھی کہا ہے کہ یہ ملک کا داخلی معاملہ ہے کسی دوسرے فریق کو اس میں مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا