English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسانیت شرمسار :کھلے میں رفع حاجت پر دو دلت بچوں کو پیٹ پیٹ کر کیا گیا ہلاک

share with us

بھوکھیڑ:25/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)ریاست مدھیہ پردیش کے بھوکھیڑ گاؤں سے دلت سماج سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کو صرف کھلے میں رفع حاجت کرنے پر ہجومی تشدد کا شکار بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر کچھ شرپسندوں نے دلت سماج سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کو پنچایت بلڈنگ کے پاس رفع حاجت کرنے کے الزام میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ نیوز ایجینسی پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر آر ایس ڈھاکڈا نے اس سلسلے معلومات دی۔ہلاک ہونے والے بچے کی پہچان 12 سالہ روشنی اور 10 سالہ اویناش کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے بچے کو پہلے ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراد دے دیا۔پولیس انسپکٹر نے مزید کہا کہ تفتیشی کارروائی جاری ہے، اور قصواروں کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا