English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر کے حالات بہت خراب ہیں : جموں دورہ پر پہونچے غلام نبی آزاد کا بیان

share with us

جموں:25/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے قائد غلام نبی آزاد نے کہا کہ کشمیر کے حالات بہت خراب ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں اظہار رائے کی آزادی کا نام و نشان بھی موجود نہیں ہے۔

غلام نبی آزاد جو اپنے چار روزہ دورہ کشمیر کے بعد منگل کے روز جموں پہنچے، نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: 'کشمیر کے حالات بہت خراب ہیں۔ میں دلی جاکر فیصلہ کروں گا کہ مجھے کیا کرنا ہے۔ جتنی جگہوں پر میں جانا چاہتا تھا اس کے دسویں حصے میں بھی مجھے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ اس ریاست میں اظہار رائے کی آزادی کا نام و نشان بھی نہیں ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'مجھے ابھی میڈیا کو کچھ کہنا نہیں ہے۔ میں چار دن کشمیر میں رہا۔ دو دن جموں میں رہوں گا۔ چھ دن کے دورے کے بعد جو مجھے کہنا ہوگا وہ میں دلی میں کہوں گا'۔

قابل ذکر ہے کہ آزاد کو سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر کے کچھ حصوں کا دورہ کرنے کی اجازت دی تھی۔ وہ چار دن تک کشمیر میں خیمہ زن رہے جس دوران انہوں نے ایک ہسپتال کا دورہ کرنے کے علاوہ درجنوں وفود سے ملاقات کی۔ انتظامیہ نے بی جے پی کو چھوڑ کر وادی میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو نظر بند رکھا ہے۔

نیشنل کانفرنس صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا گیا ہے۔ انہیں اپنے ہی گھر میں بند رکھا گیا ہے۔ علاحدگی پسند لیڈران بھی خانہ یا تھانہ نظر بند ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا