English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی پولس کا اندھا قانون: چنمیانند پر استحصال کا لگانے والی طالبہ ہی گرفتار

share with us

شاہجہاں:25/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)شاہجہاں پور کیس میں سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر سوامی چنمیانند پر جنسی استحصال کا الزام عائد کرنے والی لاء کی طالبہ کو رنگداری کے معاملے میں مقامی عدالت نے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اس سے قبل مبینہ طور پر عصمت دری کی شکار طالبہ کو ایس آئی ٹی نے بدھ کی صبح تقریباً 8 بجے شاہجہاں پور سے گرفتار کیا تھا۔ طالبہ کے والد نے اس گرفتاری کی خبر میڈیا کو دی۔ گرفتاری کے بعد ایس آئی ٹی نے طالبہ کا میڈیکل چیک اَپ کرایا اور پھر عدالت میں پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ چنمیانند پر عصمت دری کا الزام عائد کرنے والی طالبہ منگل کو ہائی کورٹ سے لوٹ کر اے ڈی جی عدالت میں ایس آئی ٹی کے ذریعہ کی گئی اب تک کی جانچ رپورٹ طلب کی اور پیشگی ضمانت کی عرضی بھی داخل کی تھی۔ طالبہ کی عرضی پر عدالت 26 ستمبر کو سماعت کے لیے تیار ہو گیا تھا اور اس بات کی جانکاری طالبہ کے وکیل انوپ تریویدی نے منگل کو ہی میڈیا کو دی تھی۔ لیکن ضمانت عرضی پر سماعت سے پہلے ہی طالبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

غور طلب ہے کہ طالبہ پر چنمیانند سے رنگداری طلب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس کے بعد طالبہ اور اس کے تین ساتھیوں پر پولس نے رنگداری مانگنے کا کیس درج کیا تھا۔ چنمیانند نے پولس میں اس معاملے پر کیس درج کروایا تھا۔ طالبہ اور اس کے جاننے والوں پر چنمیانند سے 5 کروڑ کی رنگداری مانگنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں پولس نے سچن عرف سونو اور وکرم سنگھ کو گرفتار کیا تھا۔ ایس آئی ٹی نے اس تعلق سے منگل کو دونوں ملزمین کو ریمانڈ پر لے کر پوچھ تاچھ کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا