English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی کو پھانسی لگانا چاہتے تھے چدمبرم : یوگ گرو بابارام دیو کا متنازع بیان

share with us

نئی دہلی :25/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)یوگا کے نام پر سیاست اور کاروبار کرنے والے رام دیو نے ایک بے بنیاد اور عجیب وغریب بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نہیں چاہتے تھے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ زندہ رہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی چدمبرم نے سازش کے تحت امت شاہ کو جیل بھجوایا تھا، وہ یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے ایک انتہائی بیہودہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ چدامبرم نریندر مودی کو پھانسی لگوانا چاہتے تھے۔ یہ بے بنیاد بیان رام دیو نے سمبائیوسس یونیورسٹی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر دیا یعنی انہوں نے ان طلباء کے ذہنوں کو آلودہ کرنے کی کوشش کی جن کا ذہن صاف ہوتا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ رام دیو نے یہ بیان حالیہ اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے دیا ہے۔ جس طرح کا بیان رام دیو نے پی چدامبرم کو لے کر دیا ہے اس سے چدمبرم کے اس بیان کو تقویت ملتی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے خلاف جو کارروائی ہو رہی ہے وہ ایک سیاسی سازش کا حصہ ہے اور بدلے کی نیت سے کی جا رہی ہے۔

واضح رہے رام دیو نے کہا ہے کہ چدامبرم نے سازش کر کے امت شاہ کو جیل میں ڈلوایا تھا اور مودی کو پھانسی لگوانا چاہتے تھے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا چدمبرم آج اس لئے جیل میں ہیں، کیونکہ جب وہ وزیر داخلہ تھے اس وقت امت شاہ کو جیل ہوئی تھی۔

واضح رہے رام دیو کی کانگریس اور گاندھی خاندان سے نفرت جگ ظاہر ہے اور وہ اس نفرت میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے 2 حکومت کے دور میں رام لیلا میدان میں جب انڈیا اگینسٹ کرپشن کے اجلاس میں رام دیو سمیت کئی رہنما جمع ہوئے تھے اور جب حکومت نے ان کو وہاں سے ہٹنے کے لئے کہا تھا تو یہی رام دیو ایک عورت کی شلوار پہن کر دو خاتون کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر چھپ کر فرار ہو رہے تھے لیکن میڈیا نے انہیں خواتین کے لباس میں پکڑ لیا تھا۔ رام دیو نے ڈر کے مارے سادھو کا لباس ترک کر کر خاتون کا لباس زیب تن کر لیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا