English   /   Kannada   /   Nawayathi

سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کی چدمبرم سے ملاقات

share with us

نئی دہلی:23/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور ملک کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج صبح سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سے تہاڑ جیل میں ملاقات کی۔

ملک کے دار الحکومت دہلی میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو سی بی آئی نے 21 اگست کو گرفتار کیا تھا اور وہ ابھی تہاڑ جیل میں عدالتی تحویل میں ہیں۔کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سے تہاڑ جیل میں ملاقات کی۔

سی بی آئی اور انفورسمینٹ ڈائیریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پی چدمبرم پر آئی این ایکس میڈیا معاملے میں مبینہ طور پر بدعنوانی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ای ڈی کے مطابق سنہ 2007 میں آئی این ایکس میڈیا معاملے میں 305 کروڑ کی بدعنوانی کی گئی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ جمعرات کو پی چدمبرم کی عدالتی تحویل میں تین اکتوبر تک کا اضافہ کردیا تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا