English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ، جانیں الگ الگ شہروں میں قیمتیں

share with us

نئی دہلی:23/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی کی تیل تنصیبات پر 14 ستمبر کو ہوئے حملے کے بعد ہندوستان میں تیل کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بتا دیں کہ پیر کو قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

پچھلے سات دنوں میں دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 1.88 روپئے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت 1.50 روپئے فی لیٹر بڑھی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کے روز دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 73.91 روپئے, 79.57 روپئے, 76.60 روپئے اور 76.83 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر بالترتیب 66.93 روپئے،70.22 روپئے،69.35 روپئے اور 70.76 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا