English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی پاکستان کو کھلی دھمکی ، پاکستان کے اڑ گئے ہوش

share with us

پٹنہ:23/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں  کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کئے جانے کو مرکزی کی نریندر مودی حکومت کا تاریخی فیصلہ بتایا اور کہا کہ اگر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوئی تو پاکستان زیر مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے سوا کسی دیگر سے متعلق نہیں ہوگی، نیز پاکستان اگر باز نہیں آیا تو اسے ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا پائپے گا۔

راج ناتھ سنگھ نے شری کرشن میموریل ہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی جانب سے منعقدہ عوامی بیداری مہم کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کیا جانا تاریخی قدم ہے ۔ اس سے نہ صرف یونین ٹیریٹوری کے لوگوں کی امیدیں پوری ہوں گی بلکہ اس ریاست کے امن کو ختم کرنے والی کسی بھی تخریبی سرگرمیوں کو قابو کرنے میں مدد ملے گی ۔

وزیر دفاع نے جموں و کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہاکہ اگر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے تو صرف ایجنڈا پی او کے ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اب جموں و کشمیر کو بھول کر پی او کے کے مستقبل کو لیکر فکر کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان نے اپنے یہاں بلوچ اور پشتونوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف وزری جاری رکھی تو اسے کئی حصوں میں تقسیم ہونے سے کوئی طاقت بچا نہیں سکتی۔ بی جے پی کی طرف سے منعقدہ ’جن جاگرن سبھا‘ میں راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’’آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا حوصلہ ٹوٹ رہا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم اب کہہ رہے ہیں کہ ملک کے باشندگان ہندوستان پاکستان کی سرحد پر مت جاؤ۔ میں کہتا ہوں کہ اچھی بات ہے کیوں کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو واپس نہیں جا پاتے۔ انہیں 1965 اور 1971 کی غلطی کو پھر سے دوہرانا نہیں چاہئے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا