English   /   Kannada   /   Nawayathi

جھارکھنڈ ایک بار پر ہوا ہجومی تشدد کا گواہ ، بھیڑ کی پٹائی سے ایک کی موت

share with us

جھارکھنڈ:23/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی کے زیر قیادت حکومت والی ریاستوں میں موب لنچنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، تبریز انصاری کے بعد ایک بار پھر جھارکھنڈ میں موب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے، تازہ معاملہ جھارکھنڈ کے كررا تھانہ علاقہ کے جل ٹانڈا سواری گاؤں کا ہے۔ یہاں پر گئوكشی کے شبہ میں بھیڑ نے تین نوجوانوں کی جم کر پٹائی کر دی، بھیڑ نے ایک نوجوان کو اتنا پیٹا کہ اس کی موت ہوگئی، باقی دو نوجوانوں کو ادھ مرا کرکے چھوڑ دیا۔

خبروں کے مطابق گاؤں والوں کو کسی نے اطلاع دی کہ کچھ لوگ ممنوعہ گوشت فروخت کر رہے ہیں، خبر ملتے ہی مقامی لوگ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور تینوں نوجوانوں کو بھیڑ نے گوشت کے ساتھ پکڑ لیا، اس دوران بھیڑ نے تینوں نوجوانوں کو بے دردی سے پیٹنا شروع کر دیا، اس واقعہ کے بارے میں کسی نے پولس کو اطلاع دے دی، اس کے بعد موقع پر پہنچی پولس نے تینوں نوجوانوں کو بھیڑ سے چھڑایا اور اسپتال لے کر چلی گئی، اس دوران ایک نوجوان نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ دو نوجوانوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے، دونوں نوجوانوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ریمس کے لئے ریفر کیا گیا ہے۔

مرنے والے کی شناخت کالنتس بارلا کے طور پر ہوئی جو لاپنگ تھانہ علاقے کے گوپال پور کا رہنے والا تھا، وہیں زخمی نوجوانوں کی شناخت فلپ ہورو اور پھاگو كچچھپ كررا تھانے علاقے کے رہنے والے ہیں۔ ڈی آئی جی اے وی ہومکر نے بتایا کہ اس معاملے میں 5 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور باقی ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

جھارکھنڈ میں موب لنچنگ کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے، اس سے پہلے جون 2019 میں 22 سال کے تبریز انصاری نامی ایک نوجوان کو موٹر سائیکل چوری کے شبہ میں بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا، اسپتال میں علاج کے دوران تبریز کی بھی موت ہو گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا