English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ پٹی پر اسرائيلی فضائيہ کے تازہ حملے

share with us

تل ابیب:08ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائيلی فوج نے ہفتے اور اتوار کی درميانی شب غزہ پٹی کے علاقے ميں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا۔ ایک فوجی بيان کے مطابق حماس کے دو فوجی کمپاؤنڈز اور بحری ساز و سامان کے ايک ڈپو پر فضائی حملے کيے گئے۔ غزہ سے بھی ايک ذریعے نے تصديق کر دی ہے کہ اسرائيلی افواج نے القسام بريگيڈ کے چار اہداف کو نشانہ بنايا۔ يہ پيش رفت فلسطينی علاقے سے ايک ڈرون حملے کے رد عمل ميں کی گئی۔ علاوہ ازيں اسرائیلی دستوں کی سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے ميں پچھلے دو دنوں ميں دو فلسطينی نوجوان بھی ہلاک ہو چکے ہيں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا