English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی ممالک کوپناہ گزینوں کابوجھ اٹھانےسےمتعلق ترکی سےکیے گئےوعدے پورے کرنےکی ضرورت ہے : صدرایردوان

share with us

انقرہ :05ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  مغربی ممالک  نے ترکی سے جو وعدے کررکھے ہیں ان  کی  پاسداری کرنے کی ضرورت ہے ورنہ    وہ پناہ گزینوں کے لیے     یورپ جانے والے تمام دروازوں کو کھول دیں گے۔

انہوں نے ان خیالات  کا اظہار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے مرکز ی دفترمیں پارٹی  کے توسیعی اجلاس  میں خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ  مغربی ممالک  نے  پناہ گزینوں کے لئے ترکیسے جووعدہ  کیا تھا اسے پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر مغربی ممالک نے اپنے وعدے پورے نہ کیے تواور ترکی کی مدد نہ کی تو پھر ترکی پناہ گزینوں کے مغربی ممالک جانے والے دروازوں کو کھول دے گا۔ ہم اس بوجھ کو تنہا نہیں اٹھا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اورخاص طور پر یورپی یونین  کے ممالک کو پناہ گزینوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کو ہمارا  بوجھ بانٹنے کی ضرورت ہے ایسا نہ کرنے کی صورت میں ہم مغربی ممالک کے دروازے پناہ گزینوں کے لیے کھولنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر کے آخری ہفتے تک ، ہم دریائے فرات کے مشرقی کنارے پراپنی خواہشات  کے مطابق ایک سیفزون کو قائم کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  "ہمارا مقصد 450 کلومیٹر طویل سرحدی لائن کے ساتھ ساتھ  ایک ملین   شامی بھائیوں  کے لیے  سیف زون  قائم کرتے  ہوئے ان کو وہاں آباد کرنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا