English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلا دیشی پولیس کی فائرنگ سے 2 روہنگیا پناہ گزین ہلاک

share with us

ڈھاکا:25اگست2019(فکروخبر/ذرائع) بنگلا دیش کے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ کے نزدیک پولیس کی فائرنگ سے دو تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی پولیس نے جاری کردہ بیان میں دو روہنگیا پناہ گزینوں کو ایک جھڑپ کے دوران مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان حکمراں جماعت کے مقامی لیڈر کے قتل کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے نوجوانوں کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا ہے، ان نوجوانوں کا عوامی لیگ کے طلبا ونگ کے مقامی رہنما کے قتل سے کچھ لینا دینا نہیں، میانمار واپس بھیجنے کے لیے بنگلا دیشی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا