English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں قرار داد پیش

share with us

تہران:24اگست2019(فکروخبر/ذرائع)مقبوضہ کشمیر کے حق میں ایران کی پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام مسلم ممالک کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔

ایران کی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں قرار داد پیش کردی گئی ہے جس میں تمام مسلم ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائیں، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تہران سمیت مسلم امہ پر  کشمیریوں اور مسئلہ کشمیر کے حوالےسے اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، اس مشکل وقت میں تمام ممالک کشمیریوں کا ساتھ دیں، کشمیری عوام مظلوم ہیں جب کہ بھارت کشمیریوں کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا